(24نیوز)خواجہ سعد رفیق کے لئے احتساب بیورو سے اچھی خبر ,لیگی رہنما کیخلاف لوکو موٹیو مہنگے داموں خریدنے کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نیب نے خواجہ سعد رفیق کیخلاف ٹرین انجن مہنگے داموں خریدنے کے معاملے کی ا نکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے،انکوائری بند کرنے کی سفارش کی رپورٹ چیئرمین نیب کو ارسال کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔
نیب کی سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کی سفارش
Jan 12, 2021 | 13:25:PM