ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد  رکوا دی گئی   

Jan 12, 2021 | 14:50:PM
ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد  رکوا دی گئی   
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)ری پبلیکنز نے امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد  رکوا دی۔

تفصیلات کےمطابق امریکا کے ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہےکہ ہاؤس میں ووٹنگ آج ہو گی اور نائب صدر کو 24 گھنٹے کا وقت دیا جائیگا، اس کے بعد مواخذے کی قرار داد لائی جائے گی اور ٹرمپ مواخذے کی کارروائی بدھ سے شروع ہونے کا امکان  ہے۔یاد رہے کہ ڈیموکریٹس نے قرارداد میں ڈونلڈ ٹرمپ پر ایوان پر حملہ کرانے کاالزام عائد کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس  میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس  کی ملاقات ہوئی۔ کہا جا رہا ہےکہ ٹرمپ عہدہ چھوڑنے اور پینس ٹرمپ کو ہٹانے پر تیار  ہیں۔