رانا نوید اور عمران فرحت افغان کرکٹ بورڈ سے منسلک

Feb 12, 2023 | 13:13:PM

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن اور سابق اوپنر عمران فرحت افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوگئے۔

سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ عمران فرحت ان کے ساتھ ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں پاکستانی کرکٹرز نے افغان بورڈ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جبکہ ٹیم کی عمدہ پرفارمنس پر معاہدے میں توسیع ممکن ہوگی۔

سابق اوپنر عمران فرحت کی 15 فروری کو روانگی طے ہے جبکہ رانا نوید الحسن پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کے بعد کابل روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: محمد رضوان کا بی پی ایل میں ناقابل یقین کیچ، سوشل میڈیا پر ’سُپر مین‘ کہلانے لگے

 انہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ افغان بورڈ نے آفر کی تھی جس میں ڈھائی ہزار ڈالر ماہانہ تنخواہ سمیت دوسری مراعات شامل ہیں جبکہ پی سی بی اس کے نسبت بہت کم معاوضہ ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا انٹرنیشنل اسائمنٹ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، کوشش ہوگی کہ کھیلنے اور کوچنگ کے تجربے سے افغانستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ دے سکوں۔

دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے سابق کوچ عمران فرحت نے بھی اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانی کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، کوشش کروں گا کہ بطور کوچ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لاؤں۔

مزیدخبریں