سینٹ انتخابات، جمعیت علما اسلام نے امیدوار فائنل کرلئے

Feb 12, 2021 | 19:00:PM
سینٹ انتخابات، جمعیت علما اسلام نے امیدوار فائنل کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جمعیت علما اسلام نے کے پی کے اور بلوچستان اسمبلی سے سینٹ انتخابات کیلئے اپنے امیدوار فائنل کرلئے ۔
 ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشست کیلئے مولانا عطا الرحمان اور طارق خٹک کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔کے پی کے سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر زبیرعلی، خواتین کی سیٹ پر نعیمہ کشور، اقلیتی نشست پر رنجیت سنگھ کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ۔
 بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری ، خلیل احمد بلیدی، اسلم غوری جبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کامران مرتضی، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر، اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔