پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا،شیڈول فائنل

Feb 12, 2021 | 13:39:PM
 پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا،شیڈول فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال کرکٹ کی سیریز کھیلے گی۔سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن جنوبی افریقا کی درخواست پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں میچز دو شہروں جوہانسبرگ اور سینچورین میں کھیلے گی، تین ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔شیڈول کے مطابق ون ڈے میچز دو اپریل کو سینچورین، 4 اپریل کو جوہانسبرگ اور 7 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے، 10 اور 12 اپریل کو ٹی ٹوئنٹی میچز وانڈررز اسٹیڈیم جوہانسبرگ جبکہ 14 اور 16 اپریل کو سینچورین میں ہوں گے۔سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل تھے لیکن جنوبی افریقا کی درخواست پر ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دورہ جنوبی افریقا کے بعد قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہو جائے گی جہاں 17 اپریل سے سیریز شروع ہو گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں دوروں سے قبل کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے ابتدائی طور پر گزشتہ برس اکتوبر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرنا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے دورہ ممکن نہیں ہو سکا تھا، اب اسے اپریل کے لیے ری شیڈول کیا گیا ہے۔