لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو بنوانا چاہیے، وزیراعلی محسن نقوی

Dec 12, 2023 | 10:32:AM
لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو بنوانا چاہیے، وزیراعلی محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی محسن نقوی نے   کہا کہ لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے سے پہلے لائسنس بنوانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمیوہسپتال ایمرجنسی سے متصل اور لبرٹی کےخدمت مراکز کےدورے کئے،جہاں عوام نے  لائسنس لرنر ایپ نہ چلنے اورگھنٹوں طویل انتظا ر کرنے کی شکایات کی، جس پر   وزیراعلیٰ نے ایپ ڈاؤن لوڈ نہ ہونے پر فوری جواب طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  آئی جی اورچیئرمین پی آئی ٹی  کو موقع پرفون کیا اور ایپ کا طریقہ کار کی ویڈیو جاری کرنے کی ہدایت دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نوجوان کا موبائل لے کرخود ایپ ڈاؤن لوڈنگ کا مشاہدہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے   خدمت سینٹرکاؤنٹر پر موجود شہریوں سے بات کی جہاں ایک نوجوان کی طرف سے 8سال سے بلالائسنس گاڑی چلانے کے جواب پر  وزیراعلی  مسکرادیئے۔

محسن نقوی   نے کہا کہ لائسنس قانونی ضرورت ہے،ہر شہری کو گاڑی اورموٹر سائیکل چلانے سے پہلے لائسنس بنوانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اتنے لائسنس نہیں بنے تھے،جو پچھلے چند روز میں بن چکے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزراء عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری ہاؤسنگ،سی سی پی او،سی ٹی او،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی آر اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔