اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے، مونس الٰہی 

Dec 12, 2022 | 23:49:PM
مسلم لیگ ق، رہنما، سابق وفاقی وزیر، مونس الٰہی، اسمبلیوں، عوام کی خدمت
کیپشن: مونس الٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے، مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
مونس الٰہی نے ماہرین کا حوالہ دے کر کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل