حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی

Dec 12, 2022 | 13:12:PM
حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔ اس حوالے سے وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا
کیپشن: نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت نے نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کر دی۔ اس حوالے سے وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا۔

حکومت نے چیئرمین نیب کی خود مختاری ختم کرنے کی تجویز بھی مسترد کر دی۔ نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپشنل گروپ ڈکلیر کرنے کی سمری بھیجی تھی۔

وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیر نہیں کیا جاسکتا، تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔