(24نیوز )کراچی میں درجہ حرارت 10 ڈگری تک گرنے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم سرد، خشک رہے گا ، سردی شدید ہونے کے امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے24 سے 36 گھنٹوں کے دوران کراچی کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری جبکہ پیرکو 10ڈگری تک گرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شہر میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران معمول سے تیز50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیا ت کا کہنا ہے کہ دسمبر میں سردی کے ریکارڈ ٹوٹنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،البتہ ماہ دسمبر کے نارمل کم سے کم درجہ حرارت کے مقابلے میں 2ڈگری کمی متوقع ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کا نارمل درجہ حرارت 12.7 ڈگری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 4 ڈگری کمی سے 14.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری ریکارڈہوا،نمی کا تناسب صبح کے وقت 78 اور شام کو 37 فیصد رہا۔بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں اتوارکو مطلع خشک اور سرد رہنے جبکہ کم سے کم پارہ 12سے14 اور زیادہ سے زیادہ 26 سے28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں سردی کا ریکارڈ 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو14 دسمبر 1986کوریکارڈ ہوا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں اتوار کو موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں سری مزید شدید ہوجائے گی جب کہ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری ہوئی۔آزاد کشمیر میں سب سے بارش ریکارڈ کی گئی۔
سردی کے ریکارڈ ٹو ٹنے کی خبریں جھوٹی ہیں،محکمہ مو سمیات
Dec 12, 2020 | 23:40:PM