مریم نواز خواتین ارکان اسمبلی پر برہم،مانیٹرنگ کیلئے مخصوص رنگ الاٹ 

Dec 12, 2020 | 23:27:PM
مریم نواز خواتین ارکان اسمبلی پر برہم،مانیٹرنگ کیلئے مخصوص رنگ الاٹ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی خواتین سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کی سرزنش کے بعد،ان کی مانیٹرنگ کیلئے مخصوص رنگ بھی الاٹ کر دیئے گئے،ن لیگی خواتین پارلیمنٹیرینز ان رنگوں کے دوپٹّے ،بیجز ،ٹوپیاں،ماسک اور سکارف پہن کر آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی خواتین سینیٹرز اور ایم این ایز کو دو دو سو خواتین لانے،ارکان صوبائی اسمبلی کو سو سو کارکن خواتین لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مانیٹر نگ کیلئے این اے ایک سواکتیس سے مسز خواجہ سعدرفیق کے حلقہ کی خواتین کارکنوں نے سبز رنگ اور ہرے رنگ کی مسلم لیگ ن کی ٹوپی پہن رکھی ہو گی۔
ایم پی اے عظمیٰ بخاری کےساتھ آنے والی کارکن گرے بیجز لگائے ہوں گی۔ ایم این اے کرن ڈار کےساتھ آنے والی خواتین کے پیلے دوپٹّے ہوں گئے،رابعہ احمد بٹ کی خواتین کارکن کے پیچ کلر،صبا صادق کی خواتین کارکن گولڈن دوپٹہ میں ہوں گی،ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کے ہمراہ خواتین کارکنوں نے پنک کلر کے ماسک،رابعہ نصرت کےساتھ خواتین کارکنان نے لائٹ گرین ماسک چڑھائے ہوں گے۔بشری انجم بٹ کےساتھ آنے والی کارکنوں کے کالے دوپٹّے ،سنبل مالک کی خواتین کارکنوں نے اورنج رنگ کے دوپٹّے اور چوڑیاں،رابعہ فاروقی کی کارکنوں نے چیتا ماسک ،جبکہ سینیٹر عائشہ رضا کو سرخ ،عائشہ غوث پاشا کو جامنی ،ثانیہ عاشق کو پنک ،راحت افزا کو نیلا رنگ ،سیدہ عظمیٰ قادری کو شوکنگ پنک اورعنیزہ فاطمہ کو سبز اور پیلا رنگ الاٹ ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن کی خواتین رہنما جہاں جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے خوب تیاریاں کر رہی ہیں، وہیں کہتی ہیں کہ خواتین کی بڑی تعداد جلسہ میں موجود ہو گی۔