(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کرپٹ وزراکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے ایک بیان میں عدالت سے اپیل کی کہ پی ٹی آئی حکومت کے کرپشن میں ملوث تمام ہی وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جیسے جیسے اپوزیشن اتحاد کی تحریک آگے بڑھے گی یہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی جمہوری جماعتوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے جمہوری تحریک کا آغاز کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران برطانیہ کی ایئرلائن کو پی آئی اے کے روٹس دے کر فتح کے شادیانے بجارہے ہیں۔
کرپٹ وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں، احسن اقبال کامطالبہ
Dec 12, 2020 | 20:21:PM