عمران خان کو جیل میں سہولیات، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری 

Aug 12, 2023 | 15:15:PM
عمران خان کو جیل میں سہولیات، اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات اور اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی ہے،عدالت نے کہا ہےکہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا۔

عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

دوسری جانب عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھا نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا، چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیںصدر عارف علوی نے’’ معافی‘‘ مانگ لی