بشریٰ بی بی کے پاس واقعی جنات ہیں؟

Aug 12, 2023 | 09:24:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

چئیرمین تحریک انصاف جب اقتدار میں تھے تو ان کےمخالفین تواتر سے یہ الزامات دہراتے دکھائی دیتے تھے کہ ان کی حیثیت ایک طوطے کی مانند ہے جس کی جان سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے قبضے میں ہے۔یہ ہر فیصلہ ،ہر تعیناتی ان کے مشورے بلکہ ان کے حکم کے مطابق کرتے ہیں ۔بظاہر یہ معلوم ہوتا تھا کہ یہ بیانیہ اس وقت اپوزیشن ان کیخلاف بناتی ہے لیکن آہستہ آہستہ ایک وقت ایسا آیا کہ خود چئیرمین تحریک انصاف کے قریب سمجھے جانے والے رہنماؤں نے بھی ایسی باتیں کرنا شروع کر دیں ۔

اور یہاں تک کہنا شروع کردیا کہ بنی گالہ میں جھاڈ پھونک کا کام بخوبی سرانجام دیا جاتا ہے۔وہ ساتھ میں یہ بھی بتانے لگے کہ کیسے میٹنگز میں ہونے والے فیصلے بعد میں تبدیل ہو جاتے اور بشریٰ بی بی کس طرح اس وقت کے وزیر اعظم پر حاوی تھی ۔ایک وقت کو یہ بھی مان لیا جائے کہ وہ تمام لوگ جو اس بارے میں بار بار گواہی دے رہے تھے مبینہ طور پر بیانیہ بنا رہے تھے ۔لیکن اب سے چند گھنٹوں پہلے بشریٰ بی بی ایک مبینہ ڈائری اور اس مین لکھے گئے احکامات کے کچھ حصے منظر عام پر آئے جو چونکا دینے والے اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ جو بھی باتیں کی جا رہی تھی وہ حرف بحرف سچ تھی ۔بشریٰ بیگم نہ صرف حکومتی امور میں مداخلت کرتی تھیں بلکہ وہ پارٹی قائدین ،خود عمران خان اور قانونی ٹیم تک کو کنٹرول کرتی تھیں اور انہیں ہدایات دیتی تھیں ، مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہو گی، بشریٰ بی بی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالے گا؟ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگر گورنر راج لگائیں تو قانونی چارہ جوئی اور شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے، اگر گورنر راج لگائیں تو پہیہ جام ہڑتال کی جائے۔

مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اتنا پریشر دینا ہے کہ عدالت کوئی نیگیٹو فیصلہ نہ دے سکے یعنی بہت لوگ ہوں، پہلے اعلان نہیں کرنا اور پارٹی کو نہیں بتانا کہ آپ کتنے دنوں کے لیے آ رہے ہیں، عدالتی فیصلے والے روز صبح سے عوامی فضا بنا دینی ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کر سکے، بہتر یہ ہے کہ بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں، بس ایک پریشر رکھنا ہے۔عمران خان کی اہلیہ کی مبینہ ڈائری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وکیلوں نے جو کچھ اہم سوال کرنے ہیں اور خان نے نہیں بولنے وہ یہ ہیں، ہم جو بھی درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آ گیا ہے، نواز نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ گورنمنٹ کیسے رہے گی۔مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی کی جانب سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خواجہ (حارث) سوال اٹھائیں کہ اعظم سواتی کے کیس میں اُن کے مقامی سہولت کار کون تھے؟بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں یہ احکامات بھی درج ہیں کہ عمران خان کس وقت کیا اور کیسے کھائیں گے، ڈائری میں لکھا ہے عمران خان نے صبح اٹھتے ہی قہوہ، شہد اور جوس پینا ہے، دوپہرکو وٹامنز کے ساتھ صرف کباب، گوشت اور مچھلی کھانی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر یہ ڈائری حالیہ دنوں میں چئیرمین تحریک انصاف کی زمان پارک میں گرفتاری کے وقت برآمد کی گئی اور بتایا جا رہا ہےکہ ڈائری کیساتھ دو موبائل بھی ضبط کیے گئے جن کو فرانزک اور ڈیلیٹ کئے مواد کی ریکوری کے لیے بھجوادیا گیا ۔سابق خاتون اول کی ڈئری میں درج تحاریر نے پی ٹی آئی کی سیاسی حریفوں کو اور کھل کر بولنے اور بیانیے کا موقع فراہم کر دیا ہے اور ان کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا ہے۔صرف حکومتی جماعتیں ہی نہیں خود چئیرمین تحریک انصاف کے قریب رہنے والے ہم رہنماؤں نے بھی کئی مواقع پر اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ بانی تحریک انصاف کے ہر فیصلے کے پیچھے بشریٰ بی بی تھی اور وہ چلوں کے ذریعے یہ فیصلے کرتی تھی،کیا سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے پاس واقعی جنات ہیں؟ دیکھیے پروگرام’10تک‘کی اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: