چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج لگنے سے پھر انکار

Aug 12, 2021 | 20:21:PM
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج لگنے سے پھر انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ ایڈہاک جج لگنے سے پھر انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک تقرری کے معاملے پرجوڈیشل کمیشن کو خط تحریرکیا ہے، جس میں چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہاہے کہ پہلے لکھے گئے خطوط میں بھی ایڈہاک تقرری سے معذرت کر چکا ہوں، جوڈیشل کمیشن نے میری سپریم کورٹ میں ایڈہاک تقرری کی سفارش کی ہے،ایڈہاک تقرری کو میری رضامندی سے مشروط کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 10 اگست کو ہوا تھا۔ اجلاس میں کمیشن نے جسٹس احمد علی شیخ کی بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا تاریخی اقدام،پہلی خاتون جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ