حکومت کا خاتمہ ۔۔عمران خان نے نیا پلان دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت کے خاتمہ کے بعد تحریک انصاف نے احتجاجی پلان جاری کردیا ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف 23 اپریل کو لاہور میں پاور شو کرے گی، 23 اپریل کوتحریک انصاف مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا۔اس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
عمران خان کا پشاور جلسہ کے لیے ویڈیو پیغام#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/XOU2P53i4Y
— PTI (@PTIofficial) April 12, 2022
عمران خان نے مطالبہ کیا کہ فوری انتخابات کے لیے پوری قوم تحریک چلائے، ان کا کہناتھا کہ کل پشاور آ رہا ہوں آپ تیار ہو۔ان کا مزید کہناتھا کہ بڑی سازش کے تحت ہمارے ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:رات گئے عدالت کھولنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت