پوپلزئی مان گئے۔۔ چاند دیکھنے اور اعلان  کرنے کی حکمت عملی طے پاگئی

Apr 12, 2021 | 11:55:AM
پوپلزئی مان گئے۔۔ چاند دیکھنے اور اعلان  کرنے کی حکمت عملی طے پاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کی ملک میں پہلا روزہ ایک ساتھ  رکھنے کیلئے کوششیں ،،،مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو اعتماد میں لے لیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند دیکھنے سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کے شواہد اکھٹے کرنے اور اعلان کرنے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے حکمت عملی سے متعلق پشاور کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ پرائیویٹ کمیٹی یا مفتی پوپلزئی کے زیر اثر رویت دیکھنے والی کمیٹی سب سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو اطلاع دے گی۔مفتی پوپلزئی کی کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلے کا کوئی بھی اعلان کرنے سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو قائل کیا جائے گا،کوئی بھی یا کہیں سے بھی چاند دیکھنے کے شواہد آئیں گے وہ سب سے پہلے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔چاند دیکھنے سے متعلق شواہد اور گواہ رویت ہلال کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے ۔مفتی پوپلزئی اپنے روایتی انداز میں چاند دیکھنے کا اہتمام کرنے کا مجاز ہوگا  لیکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو قائل کئے بغیر مفتی پوپلزئی سمیت کوئی بھی چاند کا اعلان اپنے طور پر نہیں کرے گا۔