سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم ۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سےجواب طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف جاری مہم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت ، چئیرمین پی ٹی اے ، ایف آئی اے سمیت دیگرز سے جواب طلب کر لیا.
لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ عدلیہ مخالف بیانات روکنے کے لئے مجاز اتھارٹی کو کئی چٹھیاں بھی لکھیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی. عدلیہ مخالف جاری مہم کیخلاف قانون کو حرکت میں لایا جائے. عدالت سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف بیان روکنے کے لیے مجاز اتھارٹیز کو حکم دیا جائے۔
بعدازاں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت ، چئیرمین پی ٹی اے ، ایف آئی اے سمیت دیگرز سے جواب طلب کر لیا. درخواست کو اس نوعیت کے دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرکے کل سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفیٰ ہونےکا فیصلہ