سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کردی

Sep 11, 2022 | 20:12:PM
سندھ کابینہ، گندم کی قیمت، 4ہزار روپے فی من مقرر
کیپشن: مراد علی شاہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کابینہ نے سال 22-23 کیلئے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ بیرون ملک سے 9 ہزار روپے فی من کے حساب سے گندم خریدتے ہیں، آبادگاروں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ممالک کو فائدہ دیتے ہیں، ان کامزید کہناتھا کہ اس سال گندم کی فصل نہ ہوئی تو قحط جیسی صورتحال ہو گی.

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں مشیر زراعت منظور وسان نے آگاہ کیا کہ اس وقت زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں، کسانوں کو نئی فصل کی تیاری کیلئے بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ اچھی سپورٹ پرائس دینے سے آبادگار نئی فصل کے لئے اپنی زمین جلد تیار کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مونس الٰہی کی پیناڈول کی شارٹیج پر وفاقی حکومت پر تنقید