نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال کے بعدپاکستان پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کیویزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑی چارٹرڈفلائٹ کے ذریعے اسلام آبادایئرپورٹ پہنچے۔اسلام آباد پہنچنے کے بعد کیویز ٹیم کا مقامی ہوٹل میں کوویڈ ٹیسٹ ہوگا اور رپورٹس مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن میں حصہ لینے کی اجازت ملے گی۔
پاکستانی ٹیم بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیم کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو روالپنڈی میں کھیلا جائے گا، تینوں ون ڈے میچ راولپنڈی جبکہ تین ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکارکی معروف ٹک ٹاکر سے تھانے میں زیادتی۔۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا