جعلی خلاباز نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر 56 لاکھ روپے ہتھیالئے

Oct 11, 2022 | 19:06:PM
 جعلی خلاباز نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر 56 لاکھ روپے ہتھیالئے
کیپشن: جعلی خلاباز نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر 56 لاکھ روپے ہتھیالئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایک جاپانی خاتون کو ایک شخص نے مبینہ طور پر تقریباً 4.4 ملین ین (56 لاکھ روپے) کا دھوکہ دیا جس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کام کرنے والے روسی خلاباز کے طور پر روپ دھارا ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے زمین پر واپس آنے اور اس سے شادی کرنے کے بہانے رقم کا مطالبہ کیا،شیگا پریفیکچر کی رہائشی خاتون نے جون میں انسٹاگرام پر جعلی خلاباز سےتعلقات قائم کیے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس کے پروفائل میں خلا کی تصاویر تھیں تاکہ یہ غلط تاثر دیا جا سکے کہ اس نے خلائی اسٹیشن پر کام کیا ہے۔

  دونوں نے پیغامات کا تبادلہ شروع کیا اور اپنی گفتگو کو ایک جاپانی میسجنگ ایپلی کیشن لائن پر منتقل کر دیا۔ جلد ہی، اس شخص نے خاتون کو بتایا کہ اسے اس سے محبت ہو گئی ہے اور اس نے اس سے شادی کی پیشکش بھی کی۔ بہروپیا خاتون کو پیغام بھیجتا رہا کہ وہ اس سے پیار کرتا ہے اور وہ اس کے ساتھ جاپان میں نئی ​​زندگی شروع کرنا چاہتا ہے۔ ملزم نے خاتون کو جھانسہ دیا  کہ اسے زمین پر واپس آنے اور اس سے شادی کرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ اسے جاپان تک  لینڈنگ کے لیےراکٹ کی  فیس ادا کرنی ہوگی۔

خاتون اس رومانوی جھانسے میں آ گئی  اور اسے پیسے بھیجنے لگی، اس نے 19 اگست سے 5 ستمبر کے درمیان پانچ قسطوں میں اس شخص کو کل 4.4 ملین ین منتقل کیے۔

جب ملزم نے مزید رقم کا مطالبہ کیا تب ہی عورت کو شک ہوا، اور اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی،پولیس  اس کیس کو بین الاقوامی رومانوی اسکینڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے۔