(24نیوز)چیئرمین ہال کونسل و ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ۔
پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا،جس کے پیشِ نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے 24طلبہ کے خلاف متعلقہ تھانے میں درخواست دے دی۔
دونوں طلبہ تنظیموں کے 12/12طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی درخواست دی گئی ۔طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے بعد حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب چیئرمین ہال کونسل و ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیق کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیت کے باعث استعفی دیا ہے۔