نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا اختیار کس کو؟ آئین مکمل خاموش

Nov 11, 2023 | 16:00:PM
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کا اختیار کس کو؟ آئین مکمل خاموش
کیپشن: نئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی تقرری کا اختیار کس کو؟ آئین مکمل خاموش
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا اعظم خان کی وفات، نئے وزیراعلی کی تقرری کا اختیار کس کو ہے؟ اس بارے میں آئین مکمل خاموش ہے۔

ذرائع کے ماطابق الیکشن کمیشن کا نئے وزیراعلی کی تقرری سے متعلق اجلاس جلد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں قانونی ٹیم بریفنگ دے گی، الیکشن کمیشن نئی تقرری بابت آٗئینی و قانونی حکمت عملی بنائے گی، نگران وزیراعلی کا تقرر الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ابتک کا سب سے بڑا دھچکا، دیرینہ ساتھی نے بھی راہیں جدا کر لیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں منتخب حکومت موجود نہ ہی کمیٹی کے لیے ارکان ہیں، نگران وزیراعلی کے لیے الیکشن کمیشن کو نام کون دے گا؟ اس بارے میں آئین مکمل طور پر خاموش ہے، نئے نگران وزیراعلی کی تقرری تک سینیئر وزیر کو قائمقام وزیراعلی بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔