عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور کاروائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہوگی

May 11, 2023 | 19:11:PM
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور کاروائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل اور کاروائی روکنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

عمران خان کے کیس کی سماعت کرنے والے 5 ججز کی عدالتوں میں باقی تمام مقدمات کی پہلے سے جاری کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ عمران خان کے کیس کی سماعت کرنے والے ججز کی عدالتوں میں کل کے لئے ارجنٹ کیسز بھی فکس نہیں کئے گئے۔

 جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ صرف عمران خان  کے کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے مقدمات کی تفصیل اور تفتیش کی پیش رفت بارے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں۔ کیس کی سماعت کے لئے جسٹس طارق سلیم شیخ ملتان بنچ سے لاہور پہنچ گئے۔ 

درخواست میں وفاقی، پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، آئی جی پولیس سمیت دیگر فریق شامل ہیں۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی رنجش پر ان کے اور پی ٹی آئی کے خلاف 121 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایک وقوعہ کی بار بار ایف آئی آر درج کرنے سے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت متعلقہ حکام کو ایک ہی نوعیت کی  ایف آئی آر درج کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت انہیں تمام ایف آئی آرز اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کا جامع ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت پیشگی اطلاع کے بغیر کوئی مقدمہ درج کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری، نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قرار دے۔