ملک کی بدترین معاشی صورتحال پر تاجر تشویش میں مبتلا

May 11, 2023 | 14:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کے موجودہ معاشی حالات اور سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے معیشیت پر ہونے والے منفی اثرات کو لیکر تاجر برادری شدید تشویش میں مبتلا ہے۔

اس حوالے سے صدر اولڈ سٹی ایریا ناصر مکانی نے سٹی 21 کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 2024ء سے قبل ہی ڈیفالٹ کرچکا ہے، کاروباری حالات بالکل بھی سازگار نہیں ہیں۔

ناصر مکانی نے کہا کہ تاجروں کو امپورٹ ایکسپورٹ میں دشواریوں کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کب تک قرض فراہم کرتا رہے گا؟

یہ بھی پڑھیے: ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، روپیہ ملکی تاریخ کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا

ناصر مکانی کے مطابق حکومت کی کوئی پولیسی نہیں ہے جس کی وجہ سے ڈالر بھی آسمان پر پہنچ چکا ہے، موجودہ حکومت ایک سال سے اقتدار میں ہے کوئی مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ گھر چلانا بچوں کی اسکول فیس بھرنا مشکل ہوگیا، اس سے پہلے عمران خان بھی ناتجربہ کار آدمی ثابت ہوئے، ان کے دور میں تاریخی قرضہ لیا گیا اور سابقہ حکومت کی ناکامیوں کا بوجھ موجودہ حکومت بھی نہیں اٹھا پا رہی۔