مفتاح اسماعیل کے الزام پر خزانہ شوکت ترین کا جواب بھی آگیا

May 11, 2022 | 22:29:PM
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق وزیر خزانہ شوکت، جواب آگیا،
کیپشن: شوکت ترین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے الزام پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا جواب بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کا الزام ہے عمران خان نے زبردستی سبسڈی دلوائی ،معاشی ماہرین کی ٹیم نے پٹرول، بجلی پر ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز دی،ٹارگٹڈ سبسڈی پر عمل مشکل تھا اس لئے 4 ماہ کیلئے سب کو سبسڈی دی،حیران ہوں کہ مفتاح مجھے جھوٹا کہہ رہے ہیں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ وزیراعظم آفس، ماہرین معیشت نے سبسڈی کی تجاویز دی تھیں ، حتمی فیصلہ مشترکہ تھا جس کا دستاویزی ریکارڈ بھی موجود ہے،انہوں نے کہاکہ پٹرول اور بجلی پر 466 ارب کی سبسڈی مختص کی گئی تھی ، پی ایس ڈی پی 100 ارب، پنجاب کے پی سے 140 ارب لئے، منافع کے 120 ارب اور ایف بی آر سے 106 ارب کی گرانٹ شامل تھی۔
شوکت ترین نے کہاکہ پٹرول بجلی کی سبسڈی پر آئی ایم ایف سے بھی بات کی گئی،آئی ایم ایف صوبوں گیس کمپنیوں سے سبسڈی کی تصدیق چاہتا تھا،مفتاح اسماعیل خزانہ کے حکام سے حقیقت معلوم کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آئندہ جھوٹا کہنے کی جرأت نہ کریں، میرا رویہ مہذب ہوتا ہے،مایوسی کے شکار مفتاح اسماعیل حد سے تجاوز نہ کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو چیلنج دے دیا