نومنتخب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

Mar 11, 2024 | 18:07:PM
نومنتخب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نجی بینک کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )نو منتخب وزیر خزانہ  محمداورنگزیب نے نجی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کی جانب سے  آج بطور وزیر خزانہ حلف اٹھانے والے محمد اورنگزیب خان نے  نجی بینک  کے چیف ایگزیکٹو اور بطور صدر استعفیٰ دے دیا ہے، بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

نجی بینک نے بھی محمد اورنگزیب کے استعفے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا،جس میں کہا گیا ہے کہ محمد اورنگزیب نے بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے،بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کا استعفی منظور کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کو بھیج دیا ہے 

بینک بورڈ نے محمد ناصر سلیم کو صدر اور سی ای او کے منصب پر فائز کیا ہے، محمد ناصر سلیم کی تعیناتی اسٹیٹ بینک کی منظوری سے مشروط ہے۔

یہ بھی  پڑھیں : انٹربینک میں ڈالرمہنگا ،کتنے روپے کا ہو گیا ؟جانیے