یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Mar 11, 2023 | 12:14:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے خوبصورت ساڑھی زیبِ تن کی ہوئی ہے جس میں وہ بہت حسین لگ رہی ہیں۔

جبکہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اداکار وہاج علی کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں تھیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیبِ تن کیا ہوا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: لوگوں کو جوکر سے ڈر کیوں لگتا ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ یمنیٰ زیدی انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں