(ویب ڈیسک) عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سیکنڈ ہینڈ موٹرسائکلیں بھی نئی کے داموں فروخت ہونے لگیں۔
تفصیلات کےمطابق نئی بایئکس کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں نے استعمال شدہ بایئکس کے نرخ بھی بڑھا دیئے۔ لاہورمیکلوڈ روڈ مارکیٹ میں استعمال شدہ 70 سی سی ہنڈا بایئکس اوسطا 15 سے 20 ہزار تک مہنگی ہوگیئں۔ہنڈا 125 بھی 15 سے 20 ہزار تک مہنگا فروخت ہونے لگا ۔70 سی سی ہنڈا بایئک 55 ہزار سے بڑھ کر 70 ہزار تک فروخت ہورہی ہے۔
125 سی سی ہنڈا بایئکس 70ہزار سے بڑھ کر 90 ہزار تک فروخت ہورہی ہیں ۔مقامی طور پر اسبمل ہونے والی سیکنڈ ہینڈ بایئکس بھی 10 ہزار تک مہنگی ہوگئیں۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ اب تو سکینڈ ہینڈ بایئکس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔
قبل ازیں ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ کیا تھا۔ہنڈا موٹر سائیکل کی قیمت 3ہزار اضافے کے بعد 94ہزار 900روپے سے بڑھا کر 97ہزار 900روپے کر دی گئی۔ نوجوانوں کا پسندیدہ 125cc کے دام 3400روپے بڑھ گئے ہیں۔
جس کے بعد قیمت 1لاکھ 52ہزار500روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 55ہزار 900روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 125ccسپیشل ایڈیشن 3500 روپے مہنگا ہو گیا ہے، قیمت 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار500 روپے ہو گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ