حکومت دماغی توازن کھو چکی ۔پی ڈی ایم کے ا رکان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی 

Mar 11, 2021 | 18:51:PM
 حکومت دماغی توازن کھو چکی ۔پی ڈی ایم کے ا رکان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پیپلز پارٹی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ارکان کو خوفزدہ کرنے کیلئے کالز آ رہی ہیں ،حکومت چیئرمین سینٹ الیکشن جیتنے کیلئے اخلاقیات سے گر گئی ہے،وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی غیر آئینی تھی ، نمبر گیم اور اخلاقیات دونوں ہی ڈی ایم کے حق میں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری، ن پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور عبدالقادر پٹیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔پیپلز پارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر ڈھوکی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ الیکشن پر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حکومت تین مارچ کو بھی بوکھلاہٹ کا شکارتھی ،دماغی توازن کھو چکی ہے۔ الیکشن حربے استعمال کر کے نہیں جیتا جاتاالیکشن آئین و قانون کے تحت جیتا جاتا ہے ،ہمیں حکومت کے ہر حربے کے استعمال بارے بیان پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے ہمارے ارکان سینٹ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔ 
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کارروائی غیر آئینی تھی وزیراعظم اعتماد کے ووٹ میں اکیلے حصہ لیکر فرسٹ آئے آصف زرداری نے ملک کو اٹھارویں ترمیم، سی پیک کا تحفہ دیاوزیراعظم نے ملک میں مہنگائی کر کے اب لنگر بانٹ رہے ہیں حکومت کے گردشی قرضے تیئس ارب سے تجاوز کر چکے ہیں حکومت جانے کے بعد عمرانیات نامی کتاب لکھی جائے گی وزیراعظم ماہر ماحولیات ہیں نمبر گیم اور اخلاقیات دونوں پی ڈی ایم کے حق میں ہیں حکومت صرف اوچھی حرکت کر کے چیئرمین سینٹ الیکشن جیت سکتی ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سوئس بینک کو خط نہ لکھنے کا مشورہ دینے والا بابر اعوان تھا،وزیراعظم کو الیکشن میں اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہئے ،آصف زرداری نے صدر بننے پر بلوچستان والوں سے معافی مانگی تھی سیاست میں کوئی مستقل دوست دشمن نہیں ہوتا ہے ،سیاسی مخالفین بیان بازی پر معافی مانگتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کو اپنے اتحادیوں پر بھرپور یقین ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اتحادی پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں گے۔، پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کیلئے چیئرمین سینٹ کا الیکشن لڑ رہی ہے امید ہے کے پی سے آزاد سینیٹرز یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ امید ہے جماعت اسلامی چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دے گی۔ پی ڈی ایم عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلائےگی۔