متحدہ لندن کی  کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث

Mar 11, 2021 | 12:33:PM
متحدہ لندن کی  کہکشاں حیدر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی خاتون رکن کہکشاں حیدر کا سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے،  امریکا میں رہائش پذیر خاتون متحدہ کےبانی کے حکم پر ٹارگٹ کلنگ کراتی رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی عمر شاہد کا رینجرز حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہنا تھا کہ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ایک مشترکہ آپریشن کیا، 2017 میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کی ٹارگٹ کلرز کی ٹیم پکڑی تھی، ٹیم جب جیل گئی تو انکی معلومات پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جاتا رہا ہے، امریکہ سے کہکشاں نامی خاتون کراچی میں ایک ٹیم چلا رہی تھی، اس خاتون کی کال ریکارڈنگ بھی سامنے آئی، ریکارڈنگ میں خاتون ٹارگٹ کلر سے ٹارگٹ کے حوالے سے بات کر رہی ہے۔رینجرز حکام نے کہا ہےکہ  بھارتی ایجنسی ’’را ‘‘ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے کئی منصوبے بنائے گئے، گرفتار تین ملزموں نے اعتراف جرم کرلیا ہےاور جنہیں گرفتار کیا تھا انکو عمر قید کی سزا مل چکی، شرپسند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک میں افراتفری پھیلا رہے ہیں۔