خاتون فوڈ رائیڈر ، عزم و ہمت کی مثال بن گئی، ویڈیو وائرل

Jul 11, 2023 | 11:25:AM
خاتون فوڈ رائیڈر ، عزم و ہمت کی مثال بن گئی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہوم ڈیلیوری  کی جاب اکثر و بیشتر  لڑکے کرتے ہیں  اس  کی وجہ موٹر سائیکل کا کثرت سے استعمال اور موسم کی سختی برداشت کرنا اور اس کے علاوہ بہت سارا سفر بھی ہے لیکن انٹر نیٹ پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے  جس میں ایک خاتون کو بطور فوڈ ڈیلیوری  کے طور پر جاب کرتے دیکھا گیا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ خاتون 2 بچوں کی ماں ہے اور  بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہونے کی وجہ سے خاتون نے چھوٹی بچی کو اپنے جسم کے ساتھ باندھا ہوا ہے  جبکہ دوسرا بچہ جو کہ بچی سے کچھ ہی بڑا ہے وہ بھی ساتھ ہے ۔

سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق ویڈیو بھارت کی ہے اور ایک سال پہلے ریکارڈ کی گئی جو کہ اب پھر سے انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین خاتون کی ہمت بندھا رہے ہیں تو کچھ  خاتون کو بہتر جاب کا مشورہ دے رہے ہیں ۔