2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے ،وزیر تجارت گوہر اعجاز

Jan 11, 2024 | 15:28:PM
2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے ،وزیر تجارت گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملکی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے  بڑا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ 2024 میں ملکی برآمدات میں 20 ارب ڈالرز اضافے کی توقع ہے ۔ 

 نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے اقدامات سے ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،نگراں حکومت برآمدی شعبے کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،جولائی 2023 میں برآمدات کو دھچکا لگا جو کم ہوکر دو ارب 6 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی تھیں ،نگراں حکومت آنے کے بعد برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ اگست سے دسمبر 2023 تک برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 81 کروڑ ڈالرز ہوگئی ہیں ،دسمبر میں برآمدات میں 51 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،صنعتوں کو توانائی کی مسلسل فراہمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،برآمدات بڑھانے کے لیے امریکہ اور یورپ کی منڈیوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،برآمدی شعبے کی بحالی سے ملکی برآمدات 20 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ ، 2 افراد ہلاک 16 تاحال لاپتہ