283 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ، ماہرین نے شرح سود میں کمی کا اشارہ دے دیا

Jan 11, 2024 | 13:52:PM
 283 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ، ماہرین نے شرح سود میں کمی کا اشارہ دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) ڈھگمگاتی پاکستانی معیشت کیلئے بحالی میں اہم پیش رفت تین ،6 اور 12 ماہ مدت کیلئے مجموعی طور پر 283 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ میں 44 بیسز پوائنٹس سے 59 بیسز پوائنٹس کمی دیکھی گئی ، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شرح سود میں کمی کا اشارہ ہے، تین ،چھ اور 12 ماہ کی مدت کے ٹی بلز میں 2755 ارب روپے کی پیش کش کی گئیں تھی،تین ،6 اور 12 ماہ مدت کے مجموعی طور پر 283 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت ہوئے،3 ماہ کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 45 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 21.44 فیصد رہی۔
6 ماہ کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 44 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 21.39 فیصد رہی، 12 ماہ مدت کے ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ 59 بیسز پوائنٹس کمی سے 21.43 فیصد رہی، معاشی ماہر محمد سہیل کا کہنا ہےکہ ٹی بلز کی کٹ آف ایلڈ میں کمی شرح سود میں کمی کا اشارہ ہے ،مارکیٹ جنوری 2024 میں شرح سود میں کمی کے اندازے لگا رہی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا،میرا جی کھُل کر بول پڑیں