دھند کا راج برقرار۔۔ موٹر وے کئی مقامات پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھندکا سلسلہ برقرار ہے۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گوجرہ اور گرد و نواح کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ موٹر وے ایم فور کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔حافظ آباد، ملتان، بہاولپور اور دیگر شہروں میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔موٹرے وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر کے دوران فوگ لائٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔