ووٹ کاعزت سے ذلت تک کا سفر، فرحان سعید کی انتظامیہ پر تنقید

Feb 11, 2024 | 15:47:PM
ووٹ کاعزت سے ذلت تک کا سفر، فرحان سعید کی انتظامیہ پر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار فرحان سعید نے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکش کمیشن سمیت پوری انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فرحان سعید  نے ایکس پر  ایک پوسٹ شئیر کی۔،اس پوسٹ میں گلوکار کا کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "8 فروری کو عام انتخابات میں عوام نے ووٹ ڈالے وہ اچانک 9 فروری کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کردیے گئے، ووٹ کو عزت دینے سے ذلت دینے تک کا سفر راتوں رات خاموشی سے طے کرلیا گیا اور کسی کو بھنک تک نہیں لگی۔"



یہ بھی پڑھیں:منیب بٹ کو اپنی شادی پر افسوس ہونے لگا،وجہ نے سب کو حیران کر دیا

خیال رہے کہ اداکار فرحان سعید کے علاوہ کئی اداکاروں اور گلوکاروں نے  الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پر تنقید ی رائے پیش کی ہے ، جس میں عاصم اظہر میں شامل ہیں۔

عاصم اظہر نے بھی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں گلوکار کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ بلاآخر سسٹم پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ کو قطعاً یہ اُمید نہیں تھی کہ چھوٹے اور باخبر نوجوان باہر نکل کر لڑیں گے جیسے ہم لڑے تھے۔ اُنہیں یہ گمان تھا جیسے ہر بار الیکشن دھاندلی کی نذر ہوتا ہے اس بار بھی خاموشی سے ہوجائے گا۔