سینٹ کے دو ارکان مستعفی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سینٹ الیکشن سے قبل ایوان بالا کے دو ارکان نے اپنے استعفےچیئرمین سینٹ کو ارسال کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق اے این پی کی سینیٹرستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے استغفےچیئرمین سینٹ کو بھجوا ئے۔ سینیٹرستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک کمار نے استعفے دینے کی تصدیق بھی کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ارکان بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کی ٹکٹ پر آئندہ ماہ سینٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔