جعلی پاسپورٹ بنانے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی

Dec 11, 2023 | 16:54:PM
جعلی پاسپورٹ بنانے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاسپورٹ آفس بھی ایف آئی آئے کے نشانے پر  آ گیا ، جعلی پاسپورٹ بنانے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے مختلف پاسپورٹ دفاتر سے 34 جعلی پاسپورٹ تیار کئے گئے، ایف آئی اے نے 34 جعلی پاسپورٹس کو سیل کر دیا،ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے مشتبہ پاسپورٹ کی سکروٹنی کر کے 34 پاسپورٹس کو جعلی قرار دیا تھا، پاسپورٹ اور نادرا آفس سے تحقیقات کے لئے اہم ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا،ایف آئی اے کا ایجنٹس اور پاسپورٹ حکام کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ۔

جعلی پاسپورٹ بنانے والے متعلقہ حکام کو ایف آئی اے نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا،ایف آئی اے جعلی پاسپورٹ کے حامل افراد کو بھی طلب کر لیا ،ایف آئی اے کو جعلی پاسپورٹ بنانے سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھی،تحقیقات میں جعلی پاسپورٹس کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :شہریوں کی ایف آئی آرز کاٹنے والے پولیس اہلکاروں کی شامت آ گئی