گورنر سندھ سے منتخب اور غیر منتخب ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Dec 11, 2020 | 19:44:PM
گورنر سندھ سے منتخب اور غیر منتخب ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف کے منتخب اور غیر منتخب اراکین سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے ارکان صوبائی اسمبلی اور غیر منتخب رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات گورنر ہاؤس میں جمعرات کے روز ہوئی جو تقریبا ًچار گھنٹے جاری رہی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سب کو اپنی اسلام آباد طلبی کی کہانی سنادی،جس پر سب کی زبان بندی ہوگئی،حفیظ شیخ کو سندھ سے سینیٹر بنانا ہے،آپس کے تعلقات میں بہتری لانا ہے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف سندھ سے ایک بار پھر قربانی مانگ لی ہے، کوئی کسی کو سینیٹر بننے کی حامی نہ بھرے، سب نے مل کے عبدالحفیظ شیخ کو سندھ سے سینیٹر بنوانا ہے،عمران اسماعیل نے کہاکہ تمام پارٹی رہنماو¿ں کو پہلے تولو پھر بولو کے فارمولے پر عمل کرنا ہوگا، پاکستان ٹیلی ویژن بھی صرف گورنر کی پریس کانفرنس دکھائے گا، سب کو بتا دیا کہ وزیراعظم فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ سے نالاں ہیں۔
گورنر ہاوس میٹنگ میں نعیم الحق کے بھانجے اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ شیراز الحق بھی شریک تھے،تمام ارکان کے حلقوں میں قومی احساس پروگرام کے آفس کھولے جائیں گے وہیں سے عوام کو سہولت دی جائے، اجلاس میں ارکان نے ایک دوسرے پر کرپشن کرنے کی شکایتوں کے انبار لگا دئیے بعض ارکان اسمبلی کے پاس نئی نئی گاڑیاں کہاں سے آئیں ایک دوسرے پر الزمات ،ارکان اسمبلی نے گورنر سندھ سے ترقیاتی کاموں میں ہونے والی کرپشن اور نئی گاڑیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا،گورنر سندھ نے واضح پیغام میں کہاہے کہ سب لوگ ایک دوسرے سے تعاون کریں ورنہ معاملہ خان صاحب خود دیکھیں گے ۔