ڈالر کے پر کٹ گئے: انٹربینک میں روپیہ مسلسل تگڑا ہونے لگا

Aug 11, 2022 | 10:19:AM
ڈالر کے پر کٹ گئے: انٹربینک میں روپیہ مسلسل تگڑا ہونے لگا
کیپشن: ڈالر کی قدر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ سیاسی ہلچل: شجاعت حسین کا بڑا بیان آگیا

گزشتہ چند دنوں سے انٹر بینک میں ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کے روز بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپیہ 3 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 219 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 91 پیسے سے کم ہو کر 218 روپے 88 پسے پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 20 اگست تک 1.20 ارب ڈالر ملنے کی خبروں پر روپے پر پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، آئی ایم ایف کے بعد دیگر ڈونر ایجنسی سے بھی پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔