طالبان کابل سے200 کلومیٹر دور رہ گئے۔ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا

Aug 11, 2021 | 21:27:PM
 طالبان کابل سے200 کلومیٹر دور رہ گئے۔ایک اور اہم شہر پر قبضہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلِ خمری کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا اور طالبان دارالحکومت کابل سے تقریبا 200 کلومیٹر دور رہ گئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی عہدیداروں کے مطابق شہر پلِ خمری پر قبضے سے طالبان کو دار الحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 9 صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرچکے ہیں۔ صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے۔اس سے قبل ایبک، قندوز، تالقان، شبرغان او ر زرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں جب کہ طالبان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی داخل ہو گئے ہیں۔
 طالبان نے صوبے بلخ کے اطراف چاروں صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس سے بلخ کے دارالحکومت مزارشریف پر بھی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ لڑائی میں تیزی آنے پر افغان شہر یوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل آمد کا رخ کررہی ہے جب کہ کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہیں۔ ادھر یورپی یونین عہدیدار کا کہناتھا کہ طالبان افغانستان کے65 فیصد علاقوں پرقبضہ کرچکے۔
ادھرامریکی انٹیلی جنس ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان 90 روز میں افغان سکیورٹی فورسز کو ہر محاذ پر شکست دیکر دارالحکومت پر قابض ہوسکتے ہیں اور اس طرح پورے ملک میں اپنی عمل داری قائم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے صرف 5 روز میں افغانستان کے ایک چوتھائی صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسی تیزی سے پیش قدمی جاری رہی تو آئندہ 30 دنوں میں طالبان افغان حکومت کو کابل تک محدود کرسکتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔بس کسی سے بھی شادی کر لو....بھارتی اداکارہ کے والدین کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا