امید ہے افغان حکومت مطلوبہ معلومات تک رسائی میں تیز تر تعاون کریگی : دفتر خارجہ کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل

Aug 11, 2021 | 20:19:PM
امید ہے افغان حکومت مطلوبہ معلومات تک رسائی میں تیز تر تعاون کریگی : دفتر خارجہ کا افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے افغان سفیر کی بیٹی کی شکایت کے معاملے پر افغان وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہاہے کہ امید ہے افغان حکومت مطلوبہ معلومات تک رسائی میں تیز تر تعاون کرے گی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغان وزارت خارجہ کا بیان اورشکایت کنندہ کی ویڈیو دیکھی، پھر واضح کردیں افغان وفد کو معاملے کے ہر پہلو پر جامع بریفنگ دی گئی ، شکایت کنندہ ایف سیون، جی سیون، راولپنڈی، دامن کوہ، ایف سکس، ایف نائن پارک گئی ۔
ترجمان نے کہاکہ تکنیکی ڈیٹا نقل و حرکت سے مماثلت رکھتا ہے شکایت کنندہ کے بیان کے برعکس ہے، ٹیکسی ڈرائیورز کے بیانات نے تکنیکی ڈیٹا کی مزید تصدیق کی،افغان وفد کو تفتیش کی بنیاد پر بتایا شکایت زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی ،وفد سے شکایت کنندہ ، سفارتخارنے کے اہلکاروں، فون ڈیٹا تک رسائی کی فراہمی کی درخواست کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان 18 جولائی کو باضابطہ طور پر مطلوبہ امور تک رسائی کی استدعا کر چکا ہے امید ہے افغان حکومت مطلوبہ معلومات تک رسائی میں تیز تر تعاون کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: 13 اور14 اگست کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد