"اپنی شناخت چاہتی ہوں"پریانکاچوپڑاسے موازنے پرسونیاحسین کاردعمل
میراکوئی لباس یا اسٹائل کسی مخصوص اداکارہ کی تقلید نہیں،ذاتی تشخص چاہتی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اداکارہ سونیا حسین نےاپنی تصویرکے بھارتی اداکارہ پریانکاچوپڑاسے موازنے پراپناردعمل دے دیا۔
سونیا حسین نے اپنی کچھ تصاویراپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر پوسٹ کیں جن میں وہ سفید اورسیاہ پولا ڈاٹ ٹاپ اورسیاہ اسکرٹ میں ملبوس نظرآ رہی ہیں،ان تصاویرمیں انہوں نے سن گلاسز بھی پہنے ہوئے ہیں۔
تصاویرمنظرعام پر آنے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سونیاحسین کا موازنہ پریانکا چوپڑا سے کرنا شروع کر دیا اور کہا کہ وہ پریانکا چوپڑا کے اسٹائل کو نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
سونیا حسین نے اس پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر اداکارہ کا اپنا الگ انداز اور شخصیت ہوتی ہے،اور ان کا کوئی بھی ملبوس یا اسٹائل کسی مخصوص اداکارہ کی تقلید نہیں ہے،وہ اپنا ذاتی تشخص چاہتی ہیں اورخود کی منفرد شناخت بنانا چاہتی ہیں۔
سونیا حسین کی اس وضاحت کے باوجودسوشل میڈیا پران کا موازنہ پریانکا چوپڑا سے جاری ہے اورلوگوں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔