عمران خان دوسرے نوٹس پر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے

Sep 10, 2022 | 14:59:PM
انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھجوا دیا
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے ایک اور نوٹس بھجوا یا جبکہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں:تباہی تصور سے باہر ہے، انتونیو گوتریس

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام پانچ بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا تھا، گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن عمرا ن خان  پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کو بھجوائے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ آپ 12 ستمبر تک ضمانت پر ہیں، لہذا آج پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کے سامنے سوالات کے جوابات دیں۔ نوٹس کی عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے تعمیل کرائی گئی۔عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بجائے گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرنے کیلئے چلے گئے ۔