بلوچستان میں شہید ہونیوالے میجر علی رضا اور حوالدار راؤ نثار کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین

Oct 10, 2023 | 00:01:AM
بلوچستان میں شہید ہونیوالے میجر علی رضا اور حوالدار راؤ نثار کی فوجی اعزاز کیساتھ تدفین
کیپشن: بلوچستان میں شہید ہونیوالے میجر علی رضا کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی  کمانڈو میجر علی رضا  اور حوالدار راؤ نثار کو ان کے آبائی شہروں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی کمانڈو میجر علی رضا کوسرگودھا کی تحصیل شاہ پور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،شہید کی نماز جنازہ میں میجر جنرل اسد الرحمن چیمہ،میجر جنرل عادل رحمانی،بریگیڈیئر کامران حیدر،بریگیڈیئرکاشف،بریگیڈیئر الیاس باجوہ،آر پی او سرگودہا شارق کمال اور کرنل حارث،کیپٹن آصف،لیفٹینٹ ماجد،لیفٹیننٹ کرنل حارث رحمن،میجر فرید،کیپٹن ناصر،کیپٹن شمائل،کیپٹن ضرار،میجر یوسف،میجر اسد،میجر میثم،ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم،ڈی جی رینجرز سندھ کے علاوہ افواج پاکستان کے اعلیٰ افسران،جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی،اعلیٰ افسران کی جانب سے شہید میجر سید علی رضا شیرازی  کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں،

دوسری جانب شہید حوالدار راؤ نثار کی نماز جنازہ میلسی میں ادا کی گئی ،شہید کی  نماز جنازہ میں بریگیڈیئربیراج نے فوجی دستے سمیت شرکت کی اور قوم کے بہادر سپوت کو  گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،  سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شہید کی آخری رسومات میں  شرکت کی۔ 

واضح رہے کہ شہید نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف وطن کے امن کی خاطر  جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا،حوالدار راو نثار نے 25 سال فوج میں خدمات سرانجام دی ہیں، ان کی عمر 40 سال تھی اور سوگواروں میں ایک بیوہ اور دو سال کی بیٹی شامل ہیں۔

 سماجی رہنما رانا ضیاء  کا کہنا تھا کہ حوالدار راو نثار کا جسد خاکی  پہنچنے پر علاقے میں ہر آنکھ اشک بار تھی،شہید نے  ملک و  قوم کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کرکے شہادت نوش کیا ہے،  شہید کی شہادت پر  ہمیں فخر ھے اور  ہم بھی اپنے ملک و قوم کی خاطر  کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔