بغیر ڈرائیور بسیں چلنے کو تیار،شہری مفت سفر کرینگے

Oct 10, 2022 | 21:48:PM
  بغیر ڈرائیور ,بسیں ,چلنے, تیار،شہری, مفت سفر,متحدہ عرب امارات, ابوظہبی
کیپشن:  بغیر ڈرائیور بس تیار کھڑی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسافروں کےلئے خوشخبری، متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے تفریحی جزیرے یاس آئی لینڈ میں آنے والے افراد اگلے مہینے سے  بغیر ڈرائیور چلنے والی بسوں پر مفت سفر کرسکیں گے، منی بس میں 7 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جبکہ 4 مسافر کھڑے بھی رہ سکتے ہیں۔

جدیدمنی بس کا ماڈل دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کی نمائش جیٹیکس گلوبل میں ابوظہبی کے اسٹینڈ میں نمائش کےلئے رکھا ہوا ہے،ابوظہبی میں انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر میں ٹریفک سسٹم کے پروجیکٹ مینیجر  نے اس بس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہم نے ڈیجیٹل نقشے، ٹیکنالوجیز، ریڈار اور کیمروں کو مربوط کیا ۔اس بس کا سفر بھی بہت آرام دہ ہے جس سے مسافروں کو تھکاوٹ محسوس نہیں ہو گی۔