پاک امریکا مشترکہ سمندری مشقیں: امریکی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے

Oct 10, 2022 | 13:49:PM
پاک امریکا مشترکہ سمندری مشقیں: امریکی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز کراچی پہنچ گئے
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )تفصیلات کے مطابق امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کی جانب سے مشترکہ سمندری مشقوں کے سلسلے میں امریکی کوسٹ گارڈ کے دو بحری جہاز کراچی پہنچے ہیں جو کہ کراچی بندرگاہ پر 6 تا 13 اکتوبرتک موجود رہینگے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان اور کموڈوربرائے پٹرول فورس ساؤتھ ویسٹ ایشیا ایرک ہیلگن کی قیادت میں یو ایس سی جی سی (USCGC) کے فاسٹ ریسپانس کٹرس چارلس مولتھروپ (ڈبلیو پی سی 1141) اور یو  ایس سی جی سی (USCGC) ایملین ٹنل (ڈبلیو پی سی 1145) کیجانب سے سمندری مشقوں کا دورہ کیا گیا، جو کہ امریکا اور پاکستان کی بحری افواج کےدرمیان فنی مہارتوں کے تبادلے اور مشترکہ سمندری مشقوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ 

اس موقع پر امریکی کوسٹ گارڈ کے کپتان ایرک ہیلگن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے  ہوئے کہا کہ "دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم پرجوش ہیں اور یہاں آنا ہماری لیئےخوشی کا باعث ہے۔ ہم ایک انتہائی متحرک خطے میں باہمی تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔"  رواں سال ہم امریکا-پاکستان تعلقات کو 75 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں، اس حوالے سے ہماری بحری افواج میں مشترکہ تعاون دونوں ممالک کے درمیاں مضبوط تعلقات کا مظہر ہے۔  دونوں ممالک میں یہ تعاون تجارت، سرمایہ کاری، انسداد ماحوالیاتی تبدیلی، تعلیم، صحت عامہ اور ثقافتی ورثوں کے تحفظ سمیت دیگر شعباجات میں جاری ہے اور رہیگا۔ 
 
ایرک ہیلگن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مستحکم و پائیدار تعلقات قائم ہیں، گذشتہ سالوں میں امریکی سمندری جہازوں کیجانب سے پاکستان کے دورے اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ،عملے کی سطح پر تبادلہ اور مشترکہ سمندری مشقوں کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔"