کراچی: ڈیفینس فیز 7 خیابان جامی میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 4 زخمی

Oct 10, 2022 | 13:10:PM
کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 7 خیابان جامی میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں نے امداد کاررائیاں شروع کر دیں
کیپشن: سلنڈر دھماکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 7 خیابان جامی میں سلنڈر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

دھماکا آن لائن فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی کے دفتر میں ہوا۔ دھماکا آن لائن فوڈ ڈیلیور کرنے والی کمپنی کے دفتر میں بنائے گئے کچن میں ہوا، ممکن ہے کہ دھماکا سوئی گیس لیکج یا بوائلر پھٹنے سے ہوا ہو۔ پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جانچ کے بعد دھماکے سے متعلق حتمی رپورٹ دے گا، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا جاچکا ہے۔

واقعہ کا عینی شاہد زخمی مکینک سامنے آگیا۔ جس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی دھماکا ہوا کوئی چیز میرے سر پر آکر لگی، میری دکان سامنے ہے، کام میں مصروف تھا، نہیں معلوم دھماکا کیسے ہوا، دھماکے کے بعد کچھ سمجھ نہیں آیا۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کرلی، جس کے مطابق واقعے میں کوئی آئی ای ڈی یا ای ڈی ڈی استعمال نہیں ہوئی، واقعے میں 5 موٹرسائیکلز اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، 8 گیس سلنڈرز اور گیس لائن انتہائی بری حالت میں ملے، وقوعہ کا بم ڈسپوزل سے بھی تعلق نہیں ہے، وقوعہ کا تعلق سوئی گیس اور سلنڈر کمپنی سے ہے۔ رپورٹ متعلقہ پولیس حکام کو دے دی گئی۔