سیمی فائنل میں جانے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کوکتنے رنز کے مارجن سے شکست دیناہوگی؟

Nov 10, 2023 | 18:36:PM
سیمی فائنل میں جانے کیلئے پاکستان کو انگلینڈ کوکتنے رنز کے مارجن سے شکست دیناہوگی؟
کیپشن: پاکستانی اوپنر بلے باز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایڈیشن میں ہفتہ کو د و میچ کھیلے جائیں گے،پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، میگا ایونٹ میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈنز گارڈنز،کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی، یہ پاکستان ٹیم کا نواں اور آخری لیگ میچ ہوگا،میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا،پاکستان کی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے لئے انگلینڈ کو بڑے مارجن سے جیتنا ضروری ہوگا۔
 میزبان بھارت ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں،مردوں کے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد ہوتا ہے،2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزما ہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،عالمی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔عالمی چیمپئن انگلینڈ نے 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔
دوسری جانب ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بڑے مارجن سے انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے پاکستان کو 287 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔ پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرکے 300 رنز بنائے تو انگلینڈ کو 13 پر آوٗٹ کرنا ہوگا۔اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور تصور کیا جائے کہ انگلینڈ نے 150 رنز بنائے تو پاکستان کو یہ ہدف 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔