پاکستان میں سفارتی پاسپورٹ کن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے ؟

Nov 10, 2022 | 23:36:PM
پاکستان میں سفارتی پاسپورٹ کن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے ؟
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان میں سفارتی پاسپورٹ کن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے کے بارے میں اہم تفصیلات درج ذیل ہیں۔
سفارتی پاسپورٹ اہم ریاستی حکام کو جاری کیا جاتا ہے یاسفارتی پاسپورٹ سفارت کاروں کو بھی جاری کیا جاتا ہے۔ اس کے علاو¿ہ سفارتی پاسپورٹ ، پاسپورٹ و ویزا مینوئل 2006 کے حصہ اول کے پیراگراف 45 کی روشنی میں بھی جاری کیا جاتا ہے۔ سفارتی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ( ہیڈ کواٹرز) جاری کرتا ہے۔ پیراگراف 45 کےمطابق سفارتی پاسپورٹ مندرجہ ذیل شخصیات کو بھی جاری ہو سکتا ہے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم ، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، چیف جسٹس آف پاکستان کو سفارتی پاسپورٹ کی اہل شخصیات ہیں تمام صوبائی گورنر، صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزرائ و وزراے مملکت اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بھی سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہوتے ہیں ،پاسپورٹ و ویزا مینوئل 2006 کے حصہ اول کے پیراگراف 45 کی روشنی میں سابق صدور اور سابق وزرائے اعظم بھی سفارتی پاسپورٹ کے لئے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزرائے اعظم کے اہل خانہ و اولاد بھی سفارت پاسپورٹ کے لیے اہل ہوتے ہیں، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکرٹری خارجہ امور بھی سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں اور سابق چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی بھی سفارت پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزراءیا وزرائے مملکت کے برابر درجہ رکھنے والے وفاقی حکومت کے حکام بھی سفارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہیں، پاکستان فارن سروس کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران بھی دوران ملازمت سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہیں۔ سفارتی ذمہ داریوں پر بھیجے جانے والے، گریڈ 17 کے افسران سفارتی پاسپورٹ اور گریڈ 17 کے مساوی رینک رکھنے والے مسلح افواج کے افسران سفارتی پاسپورٹ کے لیے اہل ہیں۔ گریڈ 17 کے ایسے افسران جو کہ اپنی ذمہ داریوں کے کیے سفارتی اسٹیٹس رکھتے ہیں یا بیرون ممالک کم مدتی زمہ داریوں پر جاتے ہیں وہ بھی سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہیں۔ کوئی بھی پاکستانی جو کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا صدر ہو سفارتی پاسپورٹ استعمال کر سکتا ہے۔ کوئی بھی پاکستانی جو کہ اقوام متحدہ کی ذیلی ایجنسیوں کا صدر ہو سفارتی پاسپورٹ کا اہل ہے۔ کوئی بھی پاکستانی جو کہ جنرل اسمبلی کی تنظیم کی آزادانہ اداروں میں ایگزیکیٹو سربراہ ہو اس کا اہل ہے۔ کوئی بھی پاکستانی جو کہ عالمی مالیاتی فنڈ، آئی بی آر ڈی ی ایشیائی ترقیاتی بنک میں بطور ڈائریکٹر پاکستان کی نمائندگی کرے یا عالمی بنک کے صدر و نائب صدر اگر پاکستانی یوں تو سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی پاکستانی جو کہ عالمی مالیاتی فنڈ میں مینجنگ ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر ہو ، اقوام متحدہ اور ذیلی اداروں میں پاکستانی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور اس سے اوپر کے افسران سفارتی پاسپورٹ کے مجاز ہیں۔ اقتصادی تعاون تنظیم کا صدر اگر پاکستان سے ہو تو سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتا ہے اور کوئی بھی پاکستانی جو کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کا سیکرٹری جنرل اور کوئی بھی پاکستانی جو کہ اسلامی ترقیاتی بنک کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہو سفارتی پاسپورٹ حاصل کر سکتا ہے۔ مسلح بری، بحری و فضائی افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سفارتی پاسپورٹ کے اہل ہیں تاہم سفارتی پاسپورٹ کی ذمہ داری وزارت خارجہ کی سفارش پر ہوتی ہے۔ 

دیگر کیٹیگریز: بلاگ