فصلوں کی باقیات جلانےوالوں کےخلاف کارروائی میں انتظامیہ ناکام ،ناسا نے سٹلائٹ تصاویر جاری کردیں

Nov 10, 2022 | 18:10:PM
فصلوں کی باقیات جلانےوالوں کےخلاف کارروائی میں انتظامیہ ناکام ،ناسا نے سٹلائٹ تصاویر جاری کردیں
کیپشن: ناسا کی جاری کردہ تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فصلوں کی باقیات جلانےوالوں کےخلاف کارروائی میں انتظامیہ ناکام رہی ہے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا نے لاہور کے گردونواح میں فصلوں کی باقیات جلانے کی سٹلائٹ تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں سرخ رنگ سے ظاہر کیئے گئے علاقوں میں آگ جلائے جانے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ فصلوں کی باقیات جلنے سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہر سموگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ ناسا کی تصاویر میں ناروال،گو جرانوالہ، شیخوپورہ، حافظ آباد اور چنیوٹ کے علاقوں میں آگ لگنے کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اوکاڑہ، خانیوال اور جھنگ کے اضلاع میں بھی فصلوں کی باقیات کو جلایا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت کی واضح احکامات کے باوجود فصلوں کی باقیات کو جلانے جیسے واقعات کنٹرول نہیں کیئے جارہے۔